ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل اور ہوناور تعلقہ جات  میں بارش کے متاثرین کو مفت قیام و طعام اور چاول کی تقسیم

بھٹکل اور ہوناور تعلقہ جات  میں بارش کے متاثرین کو مفت قیام و طعام اور چاول کی تقسیم

Fri, 09 Aug 2019 21:49:38    S.O. News Service

بھٹکل:9؍اگست   (ایس اؤ نیوز)بھٹکل اور ہوناور تعلقہ جات  میں بارش کے متاثرین میں راحت کاری اور بازآبادکاری کاکام سرکاری وغیرسرکاری طورپر جاری ہے۔ مرڈیشور میں ایک پنچایت ممبر 100لوگوں کو رہائش اور کھانے کے انتظام کرنے کی بات کہی تو بھٹکل تعلقہ مینوگاریکا بوٹوگلا کلاسی گل سنگھ کی طرف سے ہوناور تعلقہ میں بارش سے متاثرین میں تقسیم کے لئے  5 کوئنٹل چاول سے مدد کی ہے۔

 Krishna_Naik.jpgمینو گاررسنگھ کے ذمہ داروں نے چاول سنیل نائک ابھیمانی بلگا کو منتقل کیا جو ہوناور تعلقہ میں  متاثرین کوپہنچانے کے لئے چاول جمع کررہی ہے۔ اس موقع پر سنگھ کے منوج موگیر، بھاسکر موگیر، یشودھر موگیر، سومناتھ موگیر وغیرہ موجود تھے۔

مرڈیشور ماولی گرام پنچایت 1کے ممبر کرشنانائک نے اعلان کیا ہے کہ اگر متاثرین مرڈیشور آنے کے لئے تیار ہیں تو انہیں اپنی طرف سے 100لوگوں کو مفت میں طعام و قیام کا انتظام کرنے تیارہیں۔ باز آبادکاری کیمپ میں مردوں اور عورتوں کے لئے علاحیدہ انتظام رہےگا۔ جو بھی مرڈیشور میں قیام کرنا چاہتے ہیں انہیں 9448408713پر رابطہ کرنے کہاگیا ہے۔  


Share: